5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
پشاور میں متاثرین کرم ایجنسی کی رجسٹریشن جاری
جنگ نیوز -
پشاور…پشاور میں متاثرین کرم ایجنسی کی رجسٹریشن جاری ہے۔ اب تک1150افراد کو رجسٹرڈ کیا گیا ہے۔صوبائی ادرہ نو کی جانب سے پشاور میں مقیم متاثرین کرم ایجنسی کے اندارج کے لئے دو مراکز قائم کیے گئے ہیں ۔جس میں اب تک1150 متاثرین کی رجسٹریشن کی گئی ہے۔ رجسٹریشن پوائنٹس پر متاثرین کو ٹھنڈے پانی کی عدم فراہمی کا مسئلہ جوں کو توں ہے۔متاثرین نے رجسٹریشن کے عمل کو تیز کرنے کے لئے رجسٹریشن عملے کی تعداد میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے ۔