5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
بابر اعوان کراچی میں بار ایسیوسی ایشنوں کو گرانٹ دینگے،پیپلز لائرز فورم
جنگ نیوز -
کراچی…وفاقی وزیر قانون آئندہ ہفتے سندھ کا دورہ کریں گے اور یہاں کی بار ایسیوسی ایشنوں کو وفاقی گرانٹ کے چیک دیں گے۔یہ بات پیپلز لائیرز فورم سندھ کے صدر اور پراسیکیوٹر جنرل سندھ شہادت اعوان نے جیو سے بات کرتے ہوئی کہی۔ شہادت اعوان نے کہا پروگرام کے پہلے مرحلے میں بابر اعوان سکھر،لاڑکانہ اور کراچی کے بار ایسوسی ایشنوں کا دورہ کریں گے۔ کراچی میں وہ کراچی بار ایسیوسی ایشن، ملیر بار ایسیوسی ایشن، سندھ ہائی کورٹ بار ایسیوسی ایشن اور سندھ بار کونسل کا دورہ کریں گے اور انکے اراکین سے خطاب بھی کریں گے۔