تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

لاہور:مغلپورہ کی رہائشی خاتون زہریلا مشروب پینے سے ہلاک

جنگ نیوز -
لاہور…لاہور کے علاقے مغلپورہ کی رہائشی خاتون زہریلا مشروب پینے سے ہلاک ہوگئی۔پولیس کے مطابق مغلپورہ کی رہائشی27 سالہ روشن کی تین سال پہلے شادی ہوئی تھی اور اولاد نہ ہونے کے باعث اسکا اپنے خاوند،ساس اور نند سے جھگڑا رہتا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ پیر کی درمیانی شب کو روشن کو کسی زہریلے مشروب پینے کے باعث اسپتال لیجایا گیا لیکن ڈاکٹر اس کی زندگی نہ بچا سکے۔ پولیس کے مطابق روشن بی بی کے سسرال پر اسکے والدین کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ ان کی بیٹی کو زہردیا گیاجبکہ بعد میں گلہ گھونٹ کر ہلاک کیا گیا ہے۔ پولیس نے لاش قبضے میں لیکر پوسٹمارٹم کے لیے بھجوا دی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.