5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
بالائی علاقوں اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
جنگ نیوز -
کراچی…آئندہ24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت پنجاب،کشمیر، گلگت بلتستان،مالاکنڈہزارہ ڈویژن میں بعض مقامات پرتیز ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔آج صبح جہلم اور گردونواح میں گہرے ابرآلود موسم کے ساتھ تیزہوائیں کئی مقامات پر بارش بھی ہوئی، موسم خوشگوار ہوگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے زیادہ تر وسطی اورجنوبی علاقوں میں گرمی اور حبس کی شدت مزید چند روز تک برقرار رہے گی۔ آئندہ48 گھنٹوں میں کشمیر، گلگت بلتستان،راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور،گوجرانوالہ،سرگودھا اور مالاکنڈ ڈویژن میں چند ایک مقامات پر تیز ہوائیں چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہاتاہم راولپنڈی ڈویژن،بالائی خیبر پختونخوا میں کہیں کہیں بارش ہوئی چکلالہ میں سب سے زیادہ5 ملی میٹر بارش رکارڈ کی گئی جبکہ اسلام آباد3، پاراچنار2 اور شورکوٹ میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ کراچی میں آئندہ24 گھنٹوں کے دوران موسم ابرآلود رہنے کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔