تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

نیٹو سامان کی آڑ میں شراب اسمگل ، تحقیقات جاری ہیں، اسرارروٴف

جنگ نیوز -
اسلام آباد…ایف بی آر کے ترجمان اسرار رؤف کا کہنا ہے کہ افغانستان میں اتحادی افواج کے لیے پاکستان سے جانے والے سامان کی آڑ میں شراب کی اسمگلنگ ہوئی ہے مگر اس کا حجم جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔جیو نیوز کے پروگرام ایک سے دو میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے وضاحت کی کہ اتحادی افواج کے لیے افغانستان جانے والے10 ہزار کنٹینرز کے غائب ہوجانے کی بات پر تحقیقات جاری ہیں مگر توقع ہے کہ اسمگلنگ کے لیے استعمال ہونے والے کنٹینرز کی تعداد بہت کم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسٹمز انٹیلی جنس نے اتحادی افواج کی آڑمیں پاکستان میں شراب کی اسمگلنگ کا انکشاف کیا تھا ایف بی آر کے ملازمین اور کلیئرنگ ایجنٹس سمیت کئی افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.