تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

جعلی ڈگریوں کا مسئلہ سامنے آنے کے بعد حکومت کو مستعفی ہونا چاہیے،سراج الحق

جنگ نیوز -
کوہاٹ…جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ جعلی ڈگریوں کا مسئلہ سامنے آنے کے بعد موجودہ حکومت کو مستعفی ہوجانا چاہیے۔ کوہاٹ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر سراج الحق کا کہنا تھا کہ جعلی ڈگری رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ نے موجودہ اسمبلی میں جو قانون سازی کی ہے سپریم کورٹ اس کے متعلق وضاحت طلب کرے۔انہوں نے کہا کہ اے این پی اور افغانستان کے صدر حامد کرزئی کا انجام ایک جیسا ہوگا کیونکہ دونوں کا مقصد اور پالیسی ایک جیسی ہیں۔سراج الحق نے کہ موجودہ حکومت قبائلی علاقوں میں امریکی ایما پر لڑنے والی خود ساختہ جنگ کو ختم کرے حکومت اور طالبان کے درمیان مسائل کا واحد حل مذاکرات ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.