تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

نیشنل لاجسٹک سیل کی تنظیم نو کے منصوبے کی تفصیلات ایک ماہ میں طلب

جنگ نیوز -
اسلام آباد…پبلک اکاونٹس کمیٹی کی خصوصی کمیٹی نے نیشنل لاجسٹک سیل کی تنظیم نو کے منصوبے کی تفصیلات ایک ماہ کے اندرطلب کرلی ہیں۔رکن قومی اسملبی زاہدحامدکی صدارت میں ہونے والے خصوصی کمیٹی نے این ایل سی کے 3 ارب سے زائدکے واجبات کی وصولی میں تاخیر پر تشویش کااظہارکرتے ہوئے واجبات کی وصولی یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔اجلاس کوبتایاگیاکہ اکیس سال پہلے ایوان صدر اوروزیراعظم سیکرٹریٹ کی ڈسپنسریز کو ادویات کی مدمیں گیارہ لاکھ روپئے دئے گئے ، جنہیں خرچ کرنے کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں ، جس پرڈسپنسریز کو دی جانے والی ادویات کی رپورٹ ایک ماہ میں طلب کرلی گئی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.