تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

کوئٹہ: سریاب سے اغواکیا شخص بازیاب ،چار اغواکار گرفتار

جنگ نیوز -
کوئٹہ…پولیس نے کوئٹہ کے علاقے سریاب سے اغوا کئے گئے شخص کو بازیاب کراکر چار اغواکاروں کو گرفتار کرلیا۔ ڈی آئی پولیس آپریشن کوئٹہ حامد شکیل نے میڈیا کو بتایا کہ مغوی فضل محمدکو 25جون کو سریاب کے علاقے سے اغواکیا گیا تھا جس کی بازیابی کیلئے مغوی کے قبیلے کے افراد نے پولیس سے رابطہ کیا اور مغوی کے قبیلے کے افراد کے تعاون سے کوششیں بار آور ثابت ہوئیں اور سریاب کے علاقے بادینی لنک روڈ پر محمد شہی ٹاون میں ایک جگہ چھاپہ مارکر مغوی فضل محمد کو بازیاب کرالیا۔ ڈی آئی جی پولیس آپریشنز نے کہاکہ کوئٹہ میں اغوا برائے تاوان ایک انڈسٹری بن گئی ہے، اس کی بیخ کنی کیلئے عوام کا تعاون درکار ہے ان کا کہنا تھا کہ بعض لوگ پولیس سے تعاون کرنے کی بجائے اغواکاروں کو تاوان کی رقم اداکرکے بازیاب ہوتے ہیں جو کہ صحیح رجحان نہیں ہے اس موقع پر مغوی کے قبیلے کے عمائدین کی جانب سے بازیابی کی کوششیں کرنے پر پولیس کیلئے ایک لاکھ روپے کا اعلان بھی کیاگیا

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.