5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
اسپتالوں کو ایمرجنسی فنڈ جاری کئے جائیں، الطاف حسین کی اپیل
جنگ نیوز -
لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ سے اپیل کی ہے کہ عوام کوعلاج معالجہ کی سہولتوں کی فراہمی کیلئے عباسی شہیداسپتال ، سٹی گورنمنٹ کے کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز اورکراچی میڈیکل اینڈڈینٹل کالج کوایمرجنسی فنڈفراہم کئے جائیں۔لندن سے جاری بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ کراچی کی شہری حکومت کونہ تواپنے ملازمین کی تنخواہیں دینے کے پیسے ہیں اورنہ عباسی شہیداسپتال کوفنڈزفراہم کئے جارہے ہیں اوراسپتال میں دوائیوں تک کے پیسے نہیں ہیں، اسی طرح کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز جہاں غریب ومتوسط طبقہ کے عوام کوسستے علاج کی سہولتیں میسرتھیں اورصرف تین ہزارروپے میں انجیوگرافی کی سہولت میسرتھی لیکن فنڈزنہ ملنے کے باعث یہ انسٹی ٹیوٹ عوام کوسستاعلاج فراہم کرنے سے قاصرہے۔ الطاف حسین نے وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ سے درمندانہ اپیل کی کہ عباسی شہیداسپتال اورکراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیزکو ایمرجنسی فنڈزفراہم کئے جائیں تاکہ غریب عوام کوسستے علاج کی سہولتیں میسرآسکیں ۔انہوں نے مزیدکہاکہ اسی طرح کراچی میڈیکل اینڈڈینٹل کالج فنڈزکی کمیابی کی وجہ سے بے پناہ مسائل کاشکارہے۔انہوں نے کہاکہ میں وزیراعلیٰ سندھ سے میرٹ اوراعلیٰ تعلیم کے معیارکے لئے اپیل کرتاہوں کہ کراچی میڈیکل اینڈڈینٹل کالج کوبھی فنڈزدیئے جائیں۔