5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
کراچی میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہری عذاب میں
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی میں اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے ساتھ ساتھ بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو اذیت میں مبتلا کررکھاہے، کے ای ایس سی ذرائع کے مطابق پی ای سی ایچ ایس بلاک 6میں گزشتہ شب سے جبکہ گلزارہجری ،گلشن کنیز فاطمہ ، دہلی مسلم سوسائٹی ، خالد بن ولید روڈ اور پاکستان چوک ،بہادرآباد، چنیسر گوٹھ،فیڈرل بی ایریا بلاک 10،پی آئی بی کالونی میں صبح اٹھ بجے سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔شہر کو 84 میگاواٹ بجلی فراہم کرنے والا ڈیفنس ڈی سیلینیشن پلانٹ تاحال بند ہے ذرائع کے مطابق شہر میں بجلی کی طلب اور رسد کا فرق چار سو میگاواٹ کے لگ بھگ ہے۔