تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

عطاآبادجھیل:پانی کا اخراج16ہزار کیوسک ہونے کے باوجود سطح میں اضافہ

جنگ نیوز -
ہنزہ…عطا آباد جھیل سے پانی کا اخراج سولہ ہزار کیوسک ہوگیا ہے تاہم جھیل کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے،دوسری طرف ہنزہ اورگوجال کے درمیان مسافروں کی آمدورفت کے لیے کشتی اور ہیلے کاپٹر سروس جاری رہی ۔عطا آباد جھیل میں16 مئی کو بند کی جانے والی کشتی سروس بالائی ہنزہ گوجال کے لوگوں کی آمد ورفت کے لئے دوبارہ شروع کردی گئی ہے جبکہ ہیلی کاپٹر سروس بھی جاری ہے، ایک ہفتے پہلے کارگو کشتی سروس بحال کی گئی تھی ۔ڈپٹی کمشنر ہنزہ ظفروقار تاج کے مطابق کشتی سروس کے دوران مسافروں کے لئے لائف جیکٹس کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے ۔جھیل میں ایک وقت میں دو یا دو سے زیادہ کشتیاں چلائی جائیں گی جب کہ پاک فوج کی چار کشتیاں عطا آباد میں موجود رہیں گی جو کسی بھی حادثے کی صورت میں امدادی آپریشن کریں گی ۔ دوسری طرف ہنزہ میں گندم کی فصل کی کٹائی کے وقت منانے والا گینیڈی فیسٹیول عطا آباد جھیل بننے کے سبب صرف ایک کمرے میں منایا گیا ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.