تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

چیئرمین ارسا امان گل خٹک اپنے عہدے سے مستعفی

جنگ نیوز -
اسلام آباد…صوبوں میں پانی کی تقسیم کے ادارے ارسا کے چیئرمین امان گل خٹک نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔انڈس ریور سسٹم اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق چیئرمین ارسا امان گل خٹک دو ہفتے کی رخصت پر تھے اور انہوں نے اپنے گھر سے ہی وفاقی وزارت پانی و بجلی کو استعفی بھجوایا ہے۔ذرائع کے مطابق امان گل خٹک نے اپنے استعفے کا عذر اپنی بیماری کو ظاہر کیا ہے اور مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ شوگر کے مریض ہیں اس لیے وہ یہ ذمہ داریاں ادا کرنے سے قاصر ہیں۔ادھر وزارت پانی و بجلی نے چیئرمین ارسا کا استعفی منظوری کے لئے وزیر اعظم کو بھجوا دیا ہے۔ارسا ذرائع کے مطابق ملک میں پانی کے ذخائر میں بتدریج کمی کی وجہ سے صوبوں میں پانی کی تقسیم کے معاملے پر سخت اختلافات پائے جاتے ہیں اور چیئرمین ارسا پر اس حوالے سے دباؤ بہت زیادہ تھا جس کی وجہ سے امان گل خٹک نے استعفیٰ دیا۔ان کی رخصت کے دوران ممبر پنجاب شفقت مسعود بطور قائمقام چیئرمین ذمہ داریاں سر انجام دے رہے تھے اور اب امان گل خٹک کے مستعفی ہونے کے بعد قواعد کی رو سے بھی ان کے چیئرمین ارسا تعینات ہونے کا امکان ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.