5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
حراست میں لینے کی کوشش ، دل کا دورہ پڑنے سے عمر رسیدہ شخص جاں بحق
جنگ نیوز -
فیصل آباد ... فیصل آباد میں ایک عمررسیدہ شخص پولیس اہلکاروں اورحساس ادارے کے ملازم کی حراست میں لینے کی کوشش کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹرفقیر منگل کی رات فیاض کالونی پہنچے۔ تو وہاں دوپولیس اہلکاروں اور ایک حساس ادارے کے ملازم نے انہیں حراست میں لینے کی کوشش کی اس دوران وہ دل کادورہ پڑنے کے باعث زمین پرگرگئے۔شورسن کر اہل محلہ بھی موقع پہنچ گئے جس کے بعد پولیس اہلکار موقع سے فرار ہوگئے جبکہ حساس ادارے کے ملازم اور اس کے ساتھی کو لوگوں نے پکڑلیا۔مقامی پولیس موقع پرپہنچ گئی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سول اسپتال منتقل کردیاجبکہ دونوں افراد کو حراست میں لے لیا۔ڈاکٹرفقیرنے پی ایچ ڈی کیاتھااورانہوں نے ایک کیمیائی ریسرچ ورک کاادارہ بھی قائم کررکھاتھا۔