5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
کراچی: محمد علی سوسائٹی میں بجلی کا ٹرانسفارمر گر گیا،2 گاڑیاں تباہ
جنگ نیوز -
کراچی: محمد علی سوسائٹی میں بجلی کا ٹرانسفارمر گر گیا،2 گاڑیاں تباہ
کراچی…کراچی کے علاقے محمد علی سوسائٹی میں بجلی کا ٹرانسفارمر گر گیا۔جس کے نتیجے میں نیچے کھڑی ہوئی دو گاڑیاں تباہ ہوگیں،تاہم خوش قسمتی سے گاڑیوں میں کوئی شخص سوار نہیں تھا۔محمد علی سوسائٹی روڈ پر واقع فوڈ اسٹریٹ پر واقع ایک عمارت کی دیوار ٹوٹ کر بجلی کے ٹرانسفارمر پر گر گئی،جس کے نتیجے میں کے ای ایس سی کا پی ایم ٹی ٹرانسفارمر نیچے آگیا،اور اس کی ذد میں آکر نیچے کھڑی ہوئی دو گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوگیں،تاہم حادثے کے وقت گاڑیوں میں کوئی شخص سوار نہیں تھا،جس کے باعث جانی نقصان نہیں ہوا،علاقہ مکینوں کی جانب سے شکایت کے بعد ٹرانسفر کو متاثرہ گاڑیوں کے اوپر سے اٹھانے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔