5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
جرمن اکٹوپس کی ارجنٹائن کیخلاف اپنی ٹیم کی فتح کی پیش گوئی
جنگ نیوز -
جرمن اکٹوپسکی ارجنٹائن کیخلاف اپنی ٹیم کی فتح کی پیش گوئی
برلن…فیفا ورلڈ کپ 2010 کے گروپ سیکسٹین کے بعد جرمن اکٹوپس نے کواٹر فائنل میں بھی ارجنٹائن کے خلاف اپنی ٹیم کی فتح کی پیش گوئی کردی۔ جرمنی کے شہر اوبراہوسن میں پال نامی دو سالہ آکٹوپس نے دوبارہ فیصلہ کردیا کہ کواٹرفائنل میں ارجنٹائن اور جرمنی کے درمیان کھیلے جانے والے فٹ بال میچ میں جرمنی کی ہی جیت ہو گی تاہم پال شروع میں کچھ دیر کے لئے ہچکچایا ۔ پال نے اس سے پہلے جرمنی کی فٹبال ٹیم کے4 میچوں کی سہی پیش گوئی کی ہے ۔ اوبراہوسن کے مغربی شہر کے اکوریم میں موجود پال کو ایک سٹار کی شہرت حاصل ہو گئی ہے اور اس کی پیشن گوئی کی میڈیا بھی پیروی کرنے لگی ہے۔سمندری حیات مچھلی گھر کے ترجمان کے مطابق پال نے اکوریم کے اندر رکھے دو ڈبے جن پر دونوں ملکوں کے جھنڈے بنے ہوئے تھے ان میں سے ایک کو چننے میں ایک گھنٹے کا وقت لیا اور بالآخر تیرتا ہوا آیا اور جرمنی کے پرچم والے ڈبے میں گھس گیا ۔ گزشتہ ہفتہ جرمنی اور انگلینڈ کے درمیاں کھیلے گئے ایک اہم میچ میں بھی درست پیش گوئی کی تھی ۔ جرمنی اب تک سربیا سے ایک میچ ہار چکا ہے ۔