5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
تھری ڈی ایکشن ایڈونچرThe Last Airbenderکل ریلیز کی جائیگی
جنگ نیوز -
تھری ڈی ایکشن ایڈونچرThe Last Airbenderکل ریلیز کی جائیگی
نیویارک…ہالی وڈ کی نئی تھری ڈی ایکشن ایڈونچرThe Last Airbender کل یکم جولائی کو ریلیز کی جارہی ہے۔ فلم کی ہدایت کاری آسکر نومی نیٹڈ ڈائریکٹر نائٹ شیامالن نے کی ہے۔ جن کا کہنا ہے کہ دا لاسٹ ایئر بینڈر ان کی کی جانب سے بنائی گئی اب تک سب سے بڑی موویز میں سے ایک ہے۔ فلم Nickelodean کی مشہور اینی میٹڈ ٹی وی سیریز پر مبنی ہے۔ جس کی کہانی کائنات کی قوتوں ہوا، پانی، زمین اور آگ سے منسوب قوموں کے درمیان گھومتی ہے۔ آگ کی قوم دیگر کیخلاف جنگ چھیڑ دیتی ہیں۔ اور امن کی آشا ایک نوجوان آنگ کے ہاتھوں میں ہوتی ہے۔ آنگ کا کردار Noah Ringer نے نبھایا ہے۔ یہ فینٹسی ایڈونچر مووی یکم جولائی سے سنیماؤں کی زینت بن رہی ہے۔