5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
ایرانی جوہری پروگرام روکنے کی عالمی کوششیں،شاہ عبداللہ کی حمایت
جنگ نیوز -
واشنگٹن ... سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ کی واشنگٹن میں امریکی صدر باراک اوباما سے ملاقات میں ایران کے جوہری پروگرام کو روکنے کی لئے عالمی برادری کی کوششوں کی مکمل حمایت کردی گئی۔ پاکستان اور افغانستان کی صورتحال پر غور کے علاوہ فلسطینی ریاست کے قیام اور انتہاپسندی کیخلاف مل کر لڑنے پر بھی زور دیا گیا۔صدر اوباما نے بتایا کہ وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں فلسطینیوں کے ایسے وطن کے قیام کی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا جو ایک محفوظ اور خوشحال اسرائیل کے ساتھ رہ سکے۔ جبکہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کی بھی حمایت کی گئی۔ اور اس امید کا اظہار کیا گیا کہ یہ بالواسطہ بات چیت براہ راست مذاکرات کی بحالی کا ذریعہ بنے گی۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق شاہ عبداللہ نے دو ہزار دو کے اس منصوبے کی حمایت کا اعادہ کیا جس کے تحت مقبوضہ علاقوں کی واپسی اور فلسطینی ریاست کے قیام کے بدلے اسرائیل کے وجود کو تسلیم کرلیا جائیگا۔ صدر اوباما اور شاہ عبداللہ نے ایرانی جوہری پروگرام روکنے کے سلسلے میں عالمی کوششوں کی بھی مکمل حمایت کی گئی۔ صدر اوباما نے بتایا کہ ملاقات میں عالمی معاشی بحالی اور اقتصادی ترقی کیلئے سعودی عرب اور امریکا کے مل کر کام کرنے پر بھی بات کی گئی۔