5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
خلیج میکسیکو میں تیل کا رساؤ،امریکا کابیرونی امدادقبول کرنے کا اعلان
جنگ نیوز -
واشنگٹن ... امریکا نے خلیج میکسیکو میں تیل کے رساؤ سے نمٹنے کیلئے بیرونی امداد کی پیشکش قبول کرنے کا اعلان کردیا۔ محکمہ خارجہ کے بیان کے مطابق تیل متاثرہ علاقوں کی صفائی اور زیر سمندر رساؤ روکنے کیلئے ایک درجن ممالک اور عالمی اداروں کی جانب سے تعاون کی بائیس پیشکشیں کی جاچکی ہیں۔ جنہیں قبول کرلیا جائے گا۔ اس سلسلے میں ضروری کارروائی پر کام جاری ہے۔ جس کی تفصیلات کا جلد اعلان کردیا جائے گا۔