5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
امریکی جاسوس طیارے کا جنوبی وزیرستان میں حملہ، ہلاکتوں کی تعداد10 ہوگئی
جنگ نیوز -
وانا ... جنوبی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں ہلاکتوں کی تعداد دس ہوگئی ۔ ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کے صدر مقام وانا کے نواحی علاقے کڑی کوٹ میں جاسوس طیارے سے ایک گھر پر دو میزائل داغے گئے۔حملے میں گھر تباہ ہوگیاجبکہ دس افراد ہلاک ہوگئے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں القاعدہ کا ایک اہم رکن اور کئی غیر ملکی بھی شامل ہیں ۔حملے کے بعد بھی علاقے پر جاسوس طیاروں کی پروازیں جاری ہیں۔ جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے ۔