5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
گلوکارہ برٹنی اسپئیرز فیشن ڈیزائنر بن گئی ،ملبوسات کی نمائش
جنگ نیوز -
لاس اینجلس ... پاپ گلوکارہ برٹنی اسپئیرز فیشن ڈزائنر بن گئی ۔ مشہور برانڈ کے لئے کلیکشن کی رونمائی ۔ لاس اینجلس میں ایک ٹی وی ایڈ میں مشہور پاپ سٹار برٹنی اسپئیرز نے اپنی پہلی بار تیار کردہ ملبوسات نمائش کے لئے پیش کیئے جسے خصوصی طور پر کینڈی برانڈ کے لئے تیار کیا گیا ہے ۔ تیار کردہ ملبوسات میں صبح اور شام کے لباس کی جھلک دیکھائی دیتی ہے جس میں جینز سے لے کر سیاہ رنگ کے لباس شامل ہیں ۔ برٹنی کے مطابق پسندیدہ فلموں اور موسیقی سے متاثر ہوکر ڈیزائن تیار کئے ہیں ۔ملبوسات کے اس مجموعہ کو برٹنی فار کینڈیز کا نام دیا گیا ہے ۔ اس مجموعہ میں ایک پیس کی قیمت 14 ڈالر سے 78 ڈالر تک ہے ۔برٹنی کی تیار کردہ ملبوسات جولائی سے امریکا بھر کے کوہل ڈپارٹمنٹ سٹورز پر دستیاب ہونگے ۔