5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
ایران پر عالمی پابندیاں،عرب امارت کے جوہری سیکیورٹی کے اقدامات
جنگ نیوز -
ابوظہبی ... متحدہ عرب امارات نے ایران کے خلاف اقوام متحدہ کی پابندیوں کی روشنی میں جوہری سیکیورٹی قائم کرنے کیلئے اقدامات اٹھانا شروع کردیے ہیں۔ ابوظہبی میں Global Initiative To Combat Nuclear Terrorism کے دو روزہ اجلاس کے موقع پر عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی میں عرب امارات کے مستقل نمائندے حماد ال کعبی نے بتایا کہ یو اے ای جوہری سلامتی یقینی بنانے کے علاوہ ایٹمی مواد کے غیر پُرامن مقاصد کے استعمال کی روک تھام کیلئے بھی کوششیں کررہا ہے۔ اس سلسلے میں اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرتے ہوئے اماراتی فورسز نے بھی ممنوعہ سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے کردار ادا کرنا شروع کردیا ہے۔ اور ایسے کئی بحری جہازوں کو روکا جاچکا ہے جن پر ہتھیار بنانے میں استعمال ہونے والے ممنوعہ کارگو کی شپمنٹ کا شبہ تھا۔