تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

ایجین گلوری نے بھارتی بندرگاہ جانے کا فیصلہ اقوام متحدہ کو بتائے بغیرکیا

جنگ نیوز -
نیویارک ... اقوام متحدہ نے تصدیق کردی پاکستانی امن دستوں کا فوجی سازو سامان لیجانے والے بحری جہاز نے عالمی ادارے کو مطلع کئے بغیر ہی کراچی جانے کے بجائے اپنا راستہ تبدیل کرکے بھارتی بندرگاہ جانے کا فیصلہ کیا۔ بھارتی اقدام سے پیدا ہونے والی کنفیوژن دور کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ نیویارک میں جیو نیوز کے نمائندے عظیم ایم میاں سے بات کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے ترجمان نے بتایا کہ پاکستان، بنگلادیش اور نیپال کے امن دستوں کا فوجی سازو سامان لیجانے بحری جہاز کو طے شدہ پروگرام کے تحت پہلے کراچی، اس کے بعد چٹاگانگ اور پھر کولکتہ میں سامان اتارنا تھا۔ مگر اس کے کپتان نے اقوام متحدہ کی منظوری، اس سے مشورہ یا مطلع کئے بغیر ہی پہلے کولکتہ جانے کا ازخود فیصلہ کرلیا۔ ترجمان نے کپتان کے بھارتی شہری ہونے کی تصدیق یا تردید سے انکار کرتے ہوئے اس بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا۔ ایجین گلوری نامی یہ بحری جہاز لائبیریا میں پاکستان، بنگلادیش اور نیپال کے امن دستوں کا فوجی سامان لے کر اٹھارہ مئی کو روانہ ہوا۔ اقوام متحدہ کا نشان اور کپتان کے پاس کارگو کی تمام تفصیلات ہونے کے باوجود اسے چھبیس جون کو کلکتہ کی بندرگاہ کے قریب سمندر میں بھارتی حکام نے تحویل میں لے لیا اور بعد میں کسٹمز نے اسکی تلاشی لی۔ ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ نے معاملے کی تحقیقات کا فیصلہ کرلیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.