تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

ڈرون حملے مشاورت سے نہیں ہو رہے تو حکومت بند کرائے،ہائیکورٹ

جنگ نیوز -
لاہور . . . لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان کے قبائلی علاقوں میں ڈرون حملوں کے خلاف دائر درخواست نمٹادی اورقراردیا ہے کہ اگر یہ حملے پاکستان کی مرضی سے نہیں ہورہے توانہیں روکنے کے اقدامات کیے جائیں۔ عدالت کے روبرو مقامی شہری سردارعزیز نے درخواست دائر کی تھی کہ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں ڈرون حملے پاکستان کی سالمیت اورخودمختاری کے خلاف ہیں ان حملوں سے معصوم شہری ہلاک ہورہے ہیں جس کاحکومت کوئی نوٹس نہیں لے رہی۔لہذاعدالت اس کانوٹس لے اورپاکستان میں ڈرون حملوں کوبندکرائے۔عدالت نے سماعت کے بعد حکم دیاکہ اگریہ حملے حکومت پاکستان کی مرضی کے بغیر ہورہے ہیں توحکومت انہیں روکنے کے کیلیے موثراقدامات کرے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.