تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

جعفر آباد:لوڈ شیڈنگ کیخلاف شہریوں کا سندھ بلوچستان شاہراہ پر احتجاج

جنگ نیوز -
جعفر آباد . . . بلوچستان کے علاقے جعفر آباد میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف سینکڑوں مظاہرین نے احتجاجا سندھ بلوچستان قومی شاہراہ کو بلاک کردیا۔۔احتجاجی مظاہرین کا کہنا ہے کہ جعفر آباد اور نصیر آباد میں آٹھ گھنٹے اعلانی اور آٹھ گھنٹے غیر اعلانی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ کئی روز سے جاری ہے ۔اس دوران ہر پانچ سے دس منٹ بعد بجلی کی سپلائی بند کردی جاتی ہے یا اگر بجلی آتی بھی ہے تو وولٹیج انتہائی کم ہوتا ہے جس کی وجہ سے بجلی کے آلات خراب ہو جاتے ہیں ۔احتجاجی مظاہرین نے سندھ بلوچستان قومی شاہراہ بلاک کردیا جس کی وجہ سے ہزاروں گاڑیاں پھنس گئیں ،شدید گرمی میں مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔مظاہرین نے احتجاج کے دوران ٹائرنذر آتش کیے اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی ۔اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر بجلی کی غیر اعلانی لوڈ شیڈنگ بند نہ کی گئی تو کیسکو کے دفتر کا گھیراؤ کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.