5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
کراچی:گارڈ ن میں واقع6 منزل رہائشی عمارت میں آتشزدگی
جنگ نیوز -
کراچی . . . کراچی کے علاقے گارڈ ن میں واقع6 منزل رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی جس کے باعث عمارت میں کھڑی چند موٹر سائکلیں اور بجلی کے تار جل گئے۔ گارڈ ن کی رہائشی عمارت میں لگنے والی آگ پر رہائشیوں کا کہنا ہے کہ عمارت کی نچلی منزل میں واقع لکڑی کے کارخانہ اور دکانوں کی موجودگی کے باعث اس سے قبل بھی دو بار آگ لگ چکی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ کارخانے میں تھنر کی بڑی مقدار موجود ہے جو کسی بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔ رہائشیوں نے بتایا کہ رہائشی عمارت ہونے کے باوجود اس میں تجارتی سرگرمیاں غیرقانونی ہیں جس کا شہری حکومت نوٹس لے۔ آگ کے باعث عمارت کی بیس مینٹ اور نچلی منزل میں دھواں بھر گیا جس سے رہائشیوں کو سانس لینے میں شدید دشواری پیش آئی۔ عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لئے فائر بریگیڈ کی دو گاڑیوں نے حصہ لیا۔