تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

نیوزی لینڈ:نپولین کے بال13ہزار ڈالر میں نیلام

جنگ نیوز -
آکلینڈ . . . نیو زی لینڈ میں فرانسیسی بادشاہ نپولین بونا پارٹ کے بالوں کا گچھا 13ہزار ڈالر میں نیلام کیا گیا ۔ آکلینڈ کے نیلام گھر میں نپولین بوناپارٹ کے بالوں کے گھچے سمیت زیر استعمال 40 اشیا نیلامی کے لئے پیش کئے گئے ۔ جو ایک لاکھ ڈالر میں فروخت ہوئے ۔ بالوں کو گول کر کے باندھا گیا تھا جسے 1821 میں سینٹ ہیلینا کے جزیرے پرنپولین کی موت کے اگلے دن کاٹ کر محفوظ کیا گیا تھا ۔ نیلامی میں امریکا ، ہانگ کانگ ، برطانیہ ، لتھوینیا اور فرانس سے بولی لگانے والوں نے شرکت کی ۔ یہ تمام اشیا برطانیہ کے ایک فوجی آفیسر ڈینزل ابیٹسن(Denzil Ibbetson ) کے ایک وارث نے فروخت کیں،یہ فوجی افسر سینٹ ہیلینا میں نپولین کی قید کے دوران وہاں تعینات رہا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.