تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

ومبلڈن سیمی فائنل : سرینا ولیمز چیک ریپبلک کی پیترا کویتووا کے مدمقابل

جنگ نیوز -
لندن . . . امریکا کی ٹینس کھلاڑی سرینا ولیمز ومبلڈن کے سیمی فائنل میں چیک ریپبلک کی غیر معروف کھلاڑیپیترا کویتووا سے مقابلہ کریں گی۔ وینس ولیمز اور کم کلائسٹر کو کوارٹر فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ آل انگلینڈ کلب میں جاری ومبلڈن کے ویمنز ایونٹ میں دفاعی چیمپیئن سرینا ولیمز نے کوارٹر فائنل میں چین کی لی نا کو اسٹریٹ سیٹس میں 5-7 اور 3-6 سے شکست دی ۔ سیمی فائنل میں سرینا کا مقابلہ ان سیڈ کھلاڑی جمہوریہ چیک کی Petra Kvitovaسے ہو گا۔ Petra Kvitovaنے کوارٹر فائنل میں ایسٹونیا کی کوالیفائر کھلاڑی KAIA KANEPI کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دی،میچ کا اسکور 4-6 ،،7-6 اور 8-6 رہا ۔ ایک اور کوارٹر فائنل میں امریکا کی وینس ولیمز کو عالمی نمبر 82 Tsvetana Pironkova نے اسٹریٹ سیٹ میں شکست دی ،ان کی حیرت انگیز کامیابی کا اسکور چھ دو اور چھ تین رہا۔ بیلجیئم کی کم کلائسچر بھی کوارٹر فائنل میں شکست کھا گئیں،روس کی Vera Zvonarevaنے انہیں 3-6 ،6-4اور چھ دو سے شکست دی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.