5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
کراچی:میمن گوٹھ میں دو گروپوں میں جھگڑا، 10افراد زخمی
جنگ نیوز -
کراچی . . . کراچی کے علاقے ملیر میمن گوٹھ میں دو برادریوں کے درمیاں ہونے والے جھگٹرے کے نتیجے میں ڈنڈے اور پتھر لگنے سے10 افرادزخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق ملیر کے علاقے میمن گوٹھ میں دو برادریوں میں معمولی سی بات پر جھگٹرا شروع ہوگیا،،جھگٹرا جوکھیو اور بھیل برادری کے افراد کے درمیان ہوا،،جس کے نتیجے میں ڈنڈے اور پتھر لگنے سے10 افراد زخمی ہوگئے،جن میں4 شدید زخمی ہوئے،پولیس نے جھگٹرا کرنے والے متعدد افراد کو تفتیش کے لئے حراست میں بھی لے لیا ہے۔