5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
چوتھا ون ڈے:انگلش ٹیم کی نگاہیں آسٹریلیا کیخلاف کلین سوئپ پر
جنگ نیوز -
لندن . . . آسٹریلیا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا ون ڈے انٹرنیشنل آج اوول میں کھیلا جائے گا۔ جیو سپر یہ میچ بھی براہ راست نشر کرے گا۔ پانچ میچز کی سیریز میں انگلینڈ کو تین صفر کی برتری حاصل ہے اور یہ تیرہ سال میں پہلی بار ہوا ہے جب انگلش ٹیم آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے میں کامیاب رہی ہے۔ اب اس کی نگاہیں سیریز میں روایتی حریف کو کلین سوئپ کرنے پر مرکوز ہیں،لیکن لندن اوول میں کھیلے گئے آخری آٹھ میچز میں سے انگلش ٹیم صرف دو میں ہی کامیابی حاصل کر سکی ہے۔