5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
ایف بی آر:غائب ہونے والے11ہزار کنٹینرز کی تفصیلات طلب
جنگ نیوز -
کراچی . . . ایف بی آر نے اپنے ذیلی ادارے کسٹم انٹیلی جنس سے11ہزار غائب ہونے والے کنٹینرز کی تفصیلات طلب کرلیں ہیں ۔ 26مئی2010کو کسٹم انٹیلی جنس کی جانب سے ایف بی آر کو لکھے گئے خط میں ملک میں ایساف فورسیز کے نام پر11ہزار کنٹینرز کے غائب ہونے کا کہا گیا تھا، ایف بی آر نے کسٹم انٹیلی جنس سے ان11ہزار کنٹینرز کی تفصیلات طلب کرلی ہیں ۔ دوسری جانب کسٹم اعداوشمار کے مطابق گزشتہ سوا دو سال میں ایساف فورسیز کے نام پر ملک میں11ہزار167کنٹینرز درآمد کیے گئے جن میں سے10ہزار921کنٹینرز کے کراس باڈر سرٹیفیکٹ مل چکے ہیں بقیہ کے سرٹیفیکٹ پروسیز میں ہیں ان11ہزار167کنٹینرز میں سے6852کنٹینر پورٹ قاسم اور4315کنٹینزر اپریسمنٹ کلکٹریٹ سے کلیئر کیئے گئے۔ کسٹم زرائع کے مطابق ایساف کے لیئے درآمد کیئے گئے11ہزار کنٹینر کی مالیت23ارب روپے بنتی ہے ، جو کہ ٹیکس سے مستستعی ہے اس لیئے220ارب روپے کی ٹیکس چوری کا جواز نہیں بنتا۔