تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

بلوچستان:سرکاری ونجی تعلیمی اداروں میں جسمانی سزا پر پابندی

جنگ نیوز -
کوئٹہ . . . بلوچستان کے طالب علموں کیلئے خوشخبری ہے کہ حکومت نے صوبے کے تمام سرکاری ونجی تعلیمی اداروں میں جسمانی سزا پر پابندی عائد کردی ہے۔ یہ بات محکمہ تعلیم کی جانب سے ایک اعلامیہ میں کہی گئی اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ تعلیم حکومت بلوچستان کی پہلی ترجیحی ہے اس مقصد کیلئے صوبے میں پانچ ہزار نئے اساتذہ تعینات کئے جارہے ہیں تاہم تعلیمی ادارون میں طالب علموں کو دی جانے والی جسمانی سزا سے یہ بچے نہ صرف خوف زدہ ہوجاتے ہیں بلکہ یہ عمل تعلمی اداروں سے طالب علموں کے اخراج کا سبب بھی بنتا ہے ۔اس سلسلے میں سیکرٹری تعلیم ڈاکڑ ثاقب عزیز نے بتایا کہ اساتذہ کی تربیت کے پروگرام میں یہ بات شامل کردی گئی ہے کہ تعلمی اداروں میں طالب علموں کو جسمانی سزا سے گریز کریں۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ تعلیم کے تمام صوبائی وضلعی افسران کو ہدایات جاری کردی گئی ہے کہ وہ سرکاری ونجی تعلیمی اداروں میں جسمانی سزا پر پابندی کے احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.