تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

کوئٹہ:فاطمہ جناح روڈ پر گھر کے باہر دھماکا،ایک شخص زخمی

جنگ نیوز -
کوئٹہ . . . کوئٹہ کے فاطمہ جناح روڈ پر گھر کے باہر ہونے والے دھماکہ سے ایک شخص معمولی زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے فاطمہ جناح روڈ کی محمدی اسٹریٹ میں غلام جیلانی نامی شخص کے گھر کے باہر دھماکہ خیز مواد رکھا دیا جو زوردار دھماکہ سے پھٹ گیا جس کی آواز دوردور تک سنی گئی دھماکہ سے غلام جیلانی کے گھر کا گیٹ اور دیوار کو نقصان پہنچا جبکہ قریبی گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے ۔دھماکہ کے نتیجے میں وہاں سے گزرنے والا شخص شبیر احمد معولی زخمی ہوا جسے سول ہسپتال میں طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.