تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

تربیلا اور منگلا ڈیم میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ

جنگ نیوز -
لاہور . . . تربیلا اور منگلا ڈیم میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز کے مقابلے میں تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح3.94 فٹ اضافے کے ساتھ1431.66 فٹ ہوگئی جبکہ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح1166.20فٹ ہوگئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق تربیلا ڈیم میں گزشتہ روز کے مقابلے میں پانی کی آمد میں8ہزار900 کیوسک اضافے کے ساتھ2لاکھ23ہزار500 رکارڈ کی گئی اور اخراج ایک لاکھ61ہزار200کیوسک ہے دوسری جانب منگلا ڈیم میں پانی کی آمدمیں اضافہ جبکہ اخراج میں کمی رکارڈ کی گئی جس کے بعدمنگلا ڈیم میں پانی کی آمد59ہزار548اورگزشتہ روز کے مقابلے میں اخراج5ہزارکیوسک کمی کے ساتھ35ہزارکیوسک رکارڈ کی گیا۔تربیلا اور منگلا ڈیم میں مجموعی طور پر قابل استعمال پانی کا ذخیرہ39لاکھ96ہزار ایکڑ فٹ ہوگیا۔تربیلا ڈیم میں قابل استعمال پانی کاذخیرہ12لاکھ45 ہزار ایکڑ فٹ اور منگلا ڈیم میں قابل استعمال پانی کاذخیرہ27لاکھ51ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.