5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
ہنزہ میں موسم خراب ہونے کی وجہ سے ہیلی اور کشتی سروس معطل
جنگ نیوز -
ہنزہ . . . ہنزہ میں خراب موسم کے باعث آج ہیلی کاپٹرسروس معطل رہنے کا امکان ہے جبکہ جھیل میں جاری کشتی سروس بھی متاثر ہوسکتی ہے۔گزشتہ روز شروع کی جانے والی کشتی سروس کے لئے حکومت کی جانب سے کشتیاں فراہم نہیں کی گئیں ہیں جبکہ جھیل میں چلنے والی کشتیاں مقامی افراد اور تاجروں کی ہیں جن میں مسافروں کی آمدورفت کم اور سامان کی نقل و حمل زیادہ ہوتی ہے جس کی وجہ سے متاثرین کوآمدورفت میں شدیدمشکلات کا سامان ہے۔متاثرین نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ عطاآباد جھیل میں بڑی کشتیاں مہیاکی جائیں تاکہ متاثرین کی آمدورفت ممکن ہو۔دوسری جانب ہنزہ میں گزشتہ رات سے وقفے وقفے سے بارش کاسلسلہ جاری ہے جس کے باعث ہیلی کاپٹرسروس آج دن بھر معطل رہنے کا امکان ہے۔ادھر عطاآباد جھیل کی سطح میں دو انچ کے اضافے کے بعدگلمت میں تین مزید گھرڈوب گئے ہیں۔