تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

بالی وڈ فلم ”پٹیالہ ہاؤس“ اوول گراؤنڈمیں تاریخ رقم کرے گی

جنگ نیوز -
ممبئی . . . سی ایم ڈی . . . بالی وڈ ایکشن اسٹار اکشے کمار کی نئی آنے والی فلم ”پٹیالہ ہاؤس“ پہلی ہند ی فلم ہوگی جس کی عکس بندی انگلینڈکے لارڈز، اوول اور ٹرینٹ بریج جیسے کرکٹ کے تاریخی میدانوں میں ہوگی۔فلم یونٹ کا کہنا ہے کہ انہیں فلم کی عکس بندی کے لیے گراؤنڈ حکام سے اجازت لینے میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑا اور وہ اوول میں دوہفتوں کی شوٹنگ بھی مکمل کرچکے ہیں۔ فلم پٹیالہ ہاؤس کی کہانی رشی کپور کے خاندان کے گرد گھومتی نظر آئے گی جن کے بیٹےGattu(اکشے کمار)کی شدید خواہش ہوتی ہے کہ وہ برطانوی کرکٹ ٹیم کا حصہ بنیں۔ فلم کے دیگر کرداروں میں برطانوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ناصر حسین ،Kieron Pollard،ہرشل گبز،Dirk Nannes،Shaun Tait،Simon Katich،David Gower، گراہم گوچ اور پاکستانی وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل بھی شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.