5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
پاکستان کے دورے پرآئے ہوئے سکھ یاتری بھارت روانہ
جنگ نیوز -
لاہور . . . پاکستان کے دورے پرآئے ہوئے ایک سو تریپن سکھ یاتری دس روزہ قیام کے بعد واپس بھارت چلے گئے۔سکھ یاتری مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی میں شرکت کیلیے خصوصی ٹرین کے ذریعے واہگہ کے راستے پاکستان آئے تھے۔پاکستان میں قیام کے دوران انہوں نے حسن ابدال ،ننکانہ صاحب اورپنجہ صاحب میں مذہبی رسوماتاداکیں ۔جس کے بعد مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی میں شرکت کیلیے لاہورآگئے۔سکھ یاتریوں کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستان میں بہت پیار اورمحبت ملی جسے وہ بھلانہیں پائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ متروکہ وقف املاک بورڈ ان کے مذہبی مقامات کی بہترطورپر دیکھ بھال کر رہا ہے۔