تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

سوات میں امن میلے کا دوسرا روز،متعدد پروگراموں کا اہتمام

جنگ نیوز -
سوات . . . سوات میں جاری امن میلے میں آج دوسرے روز بھی کئی پروگراموں کا اہتمام کیا گیا ہے ہے۔میلا بیس روز تک جاری رہے گا جس کا آغاز کل ہوا ہے ۔ سوات میں قیام امن کے بعد یہ پہلا امن سیاحتی فیسٹیول ہے جس میں صنعتی نمائش ،کشتی رانی کے مقابلے،پیراگلائیڈنگ،کارریلی اور میوزک شوسمیت مختلف پروگرامز کا اہتمام کیا گیا ہے میلے میں شرکت کے لئے ملک بھر سے لوگوں کی سوات آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔ آج مینگورہ ، سیدو شریف اور کانجو میں امن میلے کے تحت مختلف تفریحی پروگرام ہوں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.