تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

حکومت گندم پر سبسڈی دے سستا آٹا فراہم کرے،فلور ملز ایسوسی ایشن

جنگ نیوز -
کراچی . . . آل پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمدیوسف نے کہا ہے کہ حکومت گندم کی امدادی قیمت میں سبسڈی دے کر عوام کو سستا آٹا فراہم کرے۔آل پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد یوسف نے جیو نیوز کو بتایا کہ ملک بھر میں گندم کی زائد پیداوار ہونے کے باوجود اسے ذخیرہ کرنے کی صلاحیت نہیں ہے اس لیے خرابی کے خطرات سے بچنے کے لیے اضافی گندم فوری برآمد کرنی چاہیے، انہوں نے کہا کہ ملک میں گندم کی اچھی فصل اور زائد پیداوار ہونے کے باعث امدادی قیمت میں سبسڈی دے کر عوام کو سستا آٹا فراہم کرے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.