تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے3نوجوان شہید

جنگ نیوز -
سری نگر . . . مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے مزید تین نوجوان شہید ہوگئے،وادی کے مختلف علاقوں میں مظاہروں کو روکنے کے لیے کرفیونافذ کردیا گیا۔مقبوضہ کشمیر کے جنوبی شہر اسلام آباد میں بھارتی فوج کی اندھا دھند فائرنگ سے مزید تین معصوم نوجوان شہید ہو گئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں گزشتہ پانچ روز کے دوران بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد آٹھ ہو گئی۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کشمیریوں کے جاری قتل عام کے خلاف مظاہرین کو روکنے کے لیے قابض انتظامیہ نے سرینگر ، اسلام آباد، بیج بہاڑہ، پلوامہ، کولگام، سوپوراور بارہ مولہ کے علاقوں میں کرفیو نافذ کر دیاہے۔ ادھر آج کشتواڑ ،ڈوڈہ اور بھدرواہ کے علاقوں میں کشمیریوں کے قتل عام کے خلاف مکمل ہڑتال ہے۔ دریں اثنا قابض انتظامیہ نے شمالی کشمیر میں موبائل فون سروس جبکہ پوری وادی میں ایس ایم ایس سروس معطل کررکھی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.