تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

اورکزئی:سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

جنگ نیوز -
پارہ چنار . . . اورکزئی ایجنسی میں شدت پسندوں نے ریموٹ کنٹرول بم سے سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ذرائع کے مطابق اورکزئی ایجنسی میں سمانا کے قریب سرملو کنڈؤ میں سیکیورٹی فورسز کے چیک پوسٹ کے قریب رکھے گئے بم کو اس وقت شدت پسندوں نے ریموٹ کنٹرول سے اڑا دیا جب وہاں سے فورسز کا قافلہ گزر رہا تھا ،تاہم سرکاری ذرائع کے مطابق دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو سیل کردیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.