5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
آئی سی سی: سابق آسٹریلوی وزیراعظم ہاورڈ کو نائب صدربنانے کی مخالفت
جنگ نیوز -
دبئی . . . آئی سی سی کے دس میں سے چھ رکن ممالک نے سابق آسٹریلوی وزیراعظم جان ہاورڈ کو نائب صدربنانے کی مخالفت کردی ہے۔بھارت کے شرد پوار اسی ہفتے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی صدارت سنبھالیں گے،ان کا نائب کون ہو گا اس کا فیصلہ تاحال نہیں ہوسکا،،آئی سی سی کی نائب صدارت کا عہدہ حاصل کرنے کے لیے سابق آسٹریلوی وزیر اعظم جان ہاورڈ سر توڑ کوششوں کے باوجود مطلوبہ حمایت حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں،بلکہ آئی سی سی کے دس میں سے چھ مستقل رکن ممالک نے ان کی مخالفت میں خط بھی تحریرکیا ہے،دلچسپ بات یہ کہ ان چھ ممالک میں زمبابوے شام نہیں،جس کی جان Howardاپنے وزارت عظمیٰ کے دور میں مخالفت کرتے رہے،اور 2007 میں توانہوں نے آسٹریلوی ٹیم کے دورہ زمبابوے پر پابندی بھی عائد کر دی تھی،آئی سی سی کی ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس کل سنگاپور میں ہوگا۔