5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
کراچی:میٹرک جنرل گروپ پرائیوٹ اور ریگولر کے نتائج کا اعلان
جنگ نیوز -
کراچی . . . میٹرک بورڈ نے دسویں جماعت جنرل گروپ پرائیویٹ اور ریگولر کے نتائج کا اعلان کردیا۔ ماما پارسی کی طوبی ٰ وسیم نے 758 نمبر لے کرپہلی پوزیشن حاصل کی، نارتھ ناظم آباد اسکول کی نورالعین اور کے ایم اے گرلز سیکنڈری اسکول کی اسما بنت الطاف نے 750نمبر لے کر دوسری پوزیشن اور پی ایم اے گرلز اسکول کی مہرین سلیم نے 749 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔