تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

خانیوال میں مقامی زمیندار نے باپ بیٹے پر کتا چھوڑ دیا

جنگ نیوز -
خانیوال . . . خانیوال کی تحصیل جہانیاں میں سرکاری زمین سے ریت نکالنے پر مقامی زمیندار نے ریڑھی بال باپ بیٹے پر کتا چھوڑ دیا۔ خانیوال کی تحصیل جہانیاں میں محمد رمضان نامی ماچھی اپنے بیٹے کے ہمراہ سرکاری زمین سے ریت نکالنے گیا تو مقامی زمیندار غلام حسین آرائیں نے کتا چھوڑ دیا جس سے محمد رمضان زخمی ہو گیا جبکہ اس کا بیٹے نے بھاگ کر جان بچائی محمد رمضان کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال جہانیاں میں طبی امداد کے لئے داخل کرادیا گیا ہے میڈیکل رپورٹ کے مطابو کتے نے رمضان کی ٹانگوں پر کاٹنے سے زخم کر دئے ہیں متعلقہ پولیس نے واقعہ کی کاروائی شروع کرتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.