5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
کراچی:مہینے بھر میں چینی کی فی کلو قیمت میں6روپے کا اضافہ
جنگ نیوز -
کراچی . . . کراچی کی ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی50کلو گرام کی بوری50 روپے اضافے کے ساتھ3ہزار225 روپے ہوگئی۔کراچی ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کے چیرمین انیس مجید نے جیو نیوز کو بتائی۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ15دن میں ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت میں7روپے50پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ انیس مجید کا کہنا تھا کہ شوگر ملرز کی جانب سے چینی ہولڈ کرکے اپنی مرضی سے بیچنے کے باعث چینی کی قیمت میں اضافہ ہورہا ہے جبکہ دوسری طرف بین الاقوامی منڈی میں بھی قیمتیں بڑھنے سے اس کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ انیس مجید نے مزید کہا کہ اس وقت ہول سیل مارکیٹ میں چینی63 روپے50 پیسے سے بڑھ کر64روپے50پیسے ہوگئی ہے۔ دوسری طرف کراچی ریٹیل گروسرز گروپ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل فرید قریشی کے مطابق ریٹیل مارکیٹ میں بھی ایک روپے کا اضافہ ہوگیا ہے اور چینی کی فی کلو قیمت66روپے50 روپے ہوگئی ہے۔ ایک ہفتے کے دوران3روپے اور پورے مہینے میں6روپے کا اضافہ ہوا ہے۔