تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

انتظامیہ عدالتی فیصلوں پر عمل درآمد کی پابند ہے، اعتزاز احسن

جنگ نیوز -
لاہور . . . سپریم کورٹ بار کے سابق صدر چوہدری اعتزازاحسن نے کہاہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس خواجہ محمد شریف نے سیاست کرنا ہے تو عدالت عالیہ کی سربراہی چھوڑ دیں، ان کا کہنا ہے کہ عدلیہ اور حکومت کے درمیان ٹکراؤکی فضا موجود ہے،جبکہ سپریم کورٹ بار کے انتخابات کی بنیاد بھی دو شخصیات کے درمیان نفرتیں ہیں۔۔ لاہورہائی کورٹ میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے چوہدری اعتزازاحسن نے کہاکہ عدلیہ شہبازشریف اور سلمان تاثیر میں کوئی فرق نہیں کرے گی کیونکہ جعلی ڈگریوں کے معاملہ میں زیادہ تر فیصلے مسلم لیگ(ن) کے خلاف آئے ہیں البتہ صدر مملکت آصف علی زرداری کے این آراو کیس پرزیادہ توجہ کی بھی یقیناً کوئی وجوہات ہوں گی۔ اعتزاز احسن کا کہناتھا کہ بارزکو فنڈز کا اجرا غلط نہیں لیکن سپریم کورٹ بار کا الیکشن، فنڈز کا غیرمتناسب اجرا اوربہت زیادہ رقوم اس پر تنقید کی وجوہات ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف صدرآصف زرداری سے اور دوسری طرف چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سے نفرت انتہاپرہے جس کی وجہ سے انہوں نے وکلا سیاست سے علیحدگی اختیارکرلی ہے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کو قانون سازی کے لامحدود اختیارات حاصل ہیں جبکہ عدلیہ کو قانون کے مطابق فیصلے اور انتظامیہ کے لئے ان فیصلوں پر عمل درآمدلازم ہے۔لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس خواجہ محمد شریف کے حافظ آباد میں دیئے گئے بیان پر اعتزاز احسن نے کہا کہ انہوں نے سیاسی بیان دے کر سیاسی جماعتوں کو تنقید کی دعوت دی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.