تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

آرمی چیف جنرل کیانی دو روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

جنگ نیوز -
کوئٹہ . . . چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی آج دو روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچے انہوں نے کوئٹہ چھاونی میں آپریشن راہ راست اور راہ نجات کے شہدا کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل کیانی کا کوئٹہ پہنچنے پر کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل جاوید ضیا اور دیگر اعلی فوجی حکام نے استقبال کیا اپنی آمد کے بعد چیف آف آرمی اسٹاف آپریشن راہ راست اور آپریشن راہ نجات میں شہید ہونے والے فوجی افسروں و جوانوں کے لئے بنائی گئی یادگار پہنچے اور وہاں پھولوں کی چادر چڑھائی جنرل اشفاق پرویز کیانی کوئٹہ چھاونی میں پاک فوج کی جانب سے قائم کئے گئے ووکیشنل اسکول کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے زیر تربیت افراد سے ملاقات کی بعد ازاں جنرل کیانی نے ای ایم ای سینٹر کا بھی دورہ کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.