تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

اطالوی وزیراعظم کو گھونسا مارنے والا شخص عدالتی کارروائی سے مستثنیٰ قرار

جنگ نیوز -
روم . . . اطالوی وزیرِ اعظم برلسکونی کو گھونسا مارنے والے شخص کو ذہنی توازن ٹھیک نہ ہونے کے سبب عدالتی کاروائی سے مستثنیٰ قرار دے دیا گیا۔ایک ریلی کے دوران اطالوی وزیرِ اعظم سلویو برلسکونی (Silvio Berlusconi)کوگھونسا مارنے والے 42سالہ شخصMassimo Tartagliaکا ذہنی توازن ٹھیک نہ ہونے کے سبب عدالت نے مقدمے اور ٹرائل سے مستثنیٰ قرار دیدیا۔ججLuisa Savoiaنے مقدمہ خارج کرتے ہوئے یہ فیصلہ دیا ہے کہ Savoia کا ذہنی توازن خراب ہے اور اطالوی وزیرِ اعظم پر حملہ کرتے وقت انہیں اپنی اس حرکت کا اندازہ نہیں تھا لہٰذا ان کے خلاف ٹرائل کو آگے نہیں چلایا جاسکتا ۔واضح رہے کہSavoiaکو ایک سال تک ذہنی امراض کے اسپتال میں زیرِ نگرانی رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جہاں وہ پہلے ہی فروری 2010سے موجود ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.