5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
عالمی بینک پاکستان کو دس کروڑ ڈالر سے زائد کا قرض فراہم کرے گا
جنگ نیوز -
کراچی . . . پاکستان میں گیس کمپنیوں کے ڈسٹری بیویشنز نظام میں موجودہ خامیوں کو دور کرنے کے لیے عالمی بینک پاکستان کو دس کروڑ ڈالر سے زائد کا قرض فراہم کرے گا ۔ ورلڈ بینک کی ایک ٹیم ان دنوں پاکستان کے د ورے پر ہے جو اپنے دورے کے د وران سوئی سدرن گیس کمپنی ، سوئی نادرن گیس کمپنی اور اوگرا کے حکام سے ملاقاتیں کرے گی۔ وزارت پیٹرولیم وقدرتی وسائل کے حکام نے جیونیوز کو بتایا کہ عالمی بینک نے پاکستان میں گیس کی ڈسٹری بیویشنز نظام میں موجودہ خامیوں کو دور کرنے کے لیے صرف سوئی سدرن گیس کمپنی کو دس کروڑ ڈالر سے زائد کا قرضہ اور تیکینکی معاونت فراہم کرنے کی یقینی دہانی کرائی ہے اور اس سلسلے میں ورلڈ بینک کی ٹیم اپنی سفارشات کو حتمی شکل دینے کے لیے پاکستان کے دورے پر ہے اور یہ جولائی سے پہلے ہفتے تک پاکستان میں قیام کرے گی۔