5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
ومبلڈن ٹینس،اعصام۔روہن جوڑی ڈبلز ایونٹ کوارٹر فائنل کھیلے گی
جنگ نیوز -
لندن . . . ومبلڈن ٹینس کے ڈبلز ایونٹ میں پاکستان کے اعصام الحق اور بھارت کے روہن بوپنا پرمشتمل پییئرآج کوارٹرفائنل میں جرگن میلزراورفلپ پیٹشنر کامقابلہ کرے گا۔لندن میں جاری ایونٹ میں پاکستان کے اعصام الحق اوربھارت کے روہن بوپناکی جوڑی نے شاندارکارکردگی دکھائی ہے،یہ پہلا موقع ہے کہ جب پاکستان کا کوئی کھلاڑی گرینڈسلم ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹڑفائنل میں پہنچاہے۔کوارٹرفائنل میں پاک بھارت جوڑی کامقابلہ آسٹریا کے جرگن میلزراورجرمنی کے فلپ پیٹشنرکے پیئرسے ہوگا۔