5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
103 طلبا کو ماسٹرز، 54 کو پی ایچ ڈی کے لئے امریکا بھیجا جائیگا
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . فل برائٹ اسکالرشپ کے تحت 103 طلبا کو ماسٹرز ڈگری اور 54 کو پی ایچ ڈی کے لئے امریکا بھیجا جائے گا۔ وزیر اعظم سیکریٹریٹ اسلام آباد میں امریکی اسکالرشپ ”فل برائٹ پروگرام“ ایوارڈ کرنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی ،امریکی سفیر این پیٹرسن ،وزیر تعلیم آصف احمد علی اور ایچ ای سی کے عہدے دار شریک ہوئے وزیراعظم گیلانی نے 157 طلبا کو فل برائٹ اسکالرشپ ایوارڈ ہونے پر مبارک باد دی انہوں نے کہاکہ فل برائٹ کے5 سالہ پروگرام کے تحت 500 طلبا کو ماسٹرز اور 265 کو پی ایچ ڈی کی تعلیم ملے گی، وزیر اعظم نے کہاکہ کوئی ملک تعلیم کو اولین ترجیح دیئے بغیر معاشی ترقی حاصل نہیں کرسکتاانہوں نے کہاکہ ایچ ای سی نے مختلف ممالک میں 3238 طلبا سکالر شپ پر بھیجے جن میں سے 400 طلبا واپس آچکے ہیں وزیر اعظم نے کہا کہ اس سے امریکی عوام کے ساتھ رابطے مزید بہتر ہوں گے اور ایک دوسرے کو سمجھنے اور قریب آنے میں مددملے گی امریکی سفیر این ڈبلیوپیٹرسن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو دنیا میں سب سے زیادہ امریکی فل برائٹ اسکالرشپ دیئے گئے ہیں۔